بلاول کو بھٹو ماننے سے لیاری والوں کا انکار-تھرڈ آئے

0

کراچی/اسلام آباد (امت نیوز ) قومی اسمبلی کےاہم حلقوں میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کا گڑھ کہلانے والے لیاری نے پارٹی کے موجودہ سربراہ بلاول کو بھٹو ماننے سے انکار کردیا اوردوسری پوزیشن کے لائق بھی نہیں سمجھا۔ وہ 39 ہزار325ووٹ لیکر بمشکل تھرڈ آئے۔ این اے 246 کی یہ اہم نشست پی ٹی آئی کے عبدالشکور شاد نے 52 ہزار750 ووٹوں سے جیت لی۔ تحریک لبیک کے احمد بخش نے 42 ہزار 345 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر رہے۔تاہم پی پی کے دوسرے گڑھ لاڑکانہ نے چئیرمین کی عزت رکھ لی اور انہیں 84426 ووٹ دے کر کامیاب کرادیا۔ مجلس عمل کے راشد محمود سومرو 50200ووٹ لیکر دوسرےنمبر پر رہے۔ پی پی کے ایک اور قد آور رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی آبائی نشست ہار گئے۔ ہارنے والے دیگر بڑے ناموں میں سعد رفیق،عابد شیر علی، علیم خان شامل ہیں ۔ متحدہ پاکستان کے فاروق ستار دونوں نشستوں پر ناکام رہے، تاہم کنوینر خالد مقبول صدیقی نشست بچاگئے۔ خواجہ آصف ،احسن اقبال بھی جیت گئے۔ بڑے برج الٹنے کی اطلاعات سے پرویزخٹک کے شکست کھانے کی افواہ بھی پھیل گئیں ،تاہم وہ قومی کے ساتھ صوبائی نشست پر بھی کامیاب ہوگئے۔غیر سر کاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 108 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی ایک لاکھ 11ہزار 529 ووٹ لیکر بھی پی ٹی آئی کے فرخ حبیب سے شکست کھا گئے،جنہوں نے 112740 ووٹ حاصل کیے۔این اے 62 راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 81353 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 55673 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ۔ این اے 78 نارووال 2 میں ن لیگ کے احسن اقبال 86736 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 47243 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 247 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی 91020 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ فاروق ستار 24146 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرآئے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال بھی این اے 253 سے تھرڈ آئے۔جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے اسامہ قادری 52،426 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے اشرف جبار 49،145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 244 سے پی ٹی آئی کے علی حیدر زیدی 69475 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 31247 ووٹ لے سکے ۔ این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف 116،957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عثمان ڈار 115،464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 81سے مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر خان 130,837 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔این اے 42 مہمند ایجنسی سے پی ٹی آئی کے ساجد خان 22,770 ۔این اے 36 لکی مروت سے متحدہ مجلس عمل کے محمد انور خان 43,926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔این اے 209 خیرپورسے پیپلز پارٹی کے پیر فضل شاہ 84،169 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین شاہ 66،799 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 182 مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد احمد 53،726 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی 50،400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 72 سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی 129،041 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان 91،393 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔این اے 213 شہید بینظیرآبادسے سابق صدر آصف علی زرداری 111،179 ووٹ لے کر کامیاب رہے ۔این اے 158 ملتان سے تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان 83,304 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 74,443 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 205 گھوٹکی سے آزاد امیدوار علی محمد مہر 56,280 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے احسان اللہ 25,100 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 266 کوئٹہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ 20،034 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے حافظ حسین احمد 11،057 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 250 کراچی غربی سے تحریک انصاف کے عطاء اللہ 30،052 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فیاض قائم خانی 24،066 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 249 کراچی ویسٹ 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا 35344 ووٹوں سے کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف دوسرے نمبر پر رہے اور انہیں 34626 ووٹ ملے۔این اے 230 بدین سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا 96875 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے حاجی رسول بخش 96015 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 58 راولپنڈی سے پپپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 125090 ووٹ لے کر میاب ہوگئے، جب کہ تحریک انصاف کے چوہدری عظیم نے 96574 ووٹ لیے۔این اے 171 بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کے ریاض پیرزادہ 99200 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔این اے 150 خانیوال سے آزاد امیدوار سید فخر امام نے 82646 ووٹ حاصل کر کے تحریک انصاف کے امیدوار رضا حیات ہراج کو شکست دے دی، وہ 71034 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 106 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناءاللہ 106319 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے نثار احمد جٹ 103779 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر رہے۔ این اے 220 عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور 60307 پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 29794 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 208 خیرپورسے پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 99747 ووٹوں کے ساتھ کامیاب اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غوث علی شاہ 36562 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More