ڈیل اسٹین کاورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

0

کولمبو(امت نیوز) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا۔ گزشتہ دو برس سے انجریز نے سٹین کو گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں شیڈول 2019ء ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا، مجھے پوری امید ہے کہ میرا تجربہ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد میں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ پسند کرتا ہوں جب تک ممکن ہوا میں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹیں نہ لینے پر مایوسی ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More