وائٹالٹی ٹی20 ٹورنامنٹ میں گپٹل کی دھواں دار سنچری

0

نارتھمٹن ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مارٹن گپٹل کی طوفانی اننگز کی بدولت وورسیسٹرشائر نے نارتھمٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، گپٹل اور جوئے کلارک نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو 162 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، گپٹل نے 35 گیندوں پر 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے انگلینڈ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ نارتھمٹن میں کھیلے گئے میچ میں نارتھمٹن شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More