رنگ میں پاکستانی پرچم بلند مداحوں کے بھنگڑے

0

برمنگھم(امت نیوز)عامرخان کی فتح پر برٹش پاکستانیوں نے برمنگھم ایرینا کے باہر جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور پاکستانی پرچم تھام کر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں عامر خان فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو اْنہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا ۔باکسر عامر کی ایک اور فائٹ رواں برس دسمبر میں بھی متوقع ہے جس کیلئے ملائشین باکسر مینی پیکیئو اور برطانوی باکسر کیل بروک سے بات چیت جاری ہے۔مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے، فائٹ سے بہت کچھ سیکھا اور میں اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More