شاہد آفریدی اور صادق محمد میں لفظی جنگ چھڑ گئی

0

کراچی(امت نیوز) شاہد آفریدی اور صادق محمد کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔کراچی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے صادق محمد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ اوپنر کی عزت اپنی جگہ لیکن انھیں بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کیلیے پاکستان ٹیم کا منیجر بنانا درست فیصلہ نہیں، اس وقت انہیں اس عہدے کی نہیں بلکہ دعاوں کی ضرورت ہے، ان کو اب آرام اور پاکستان جونیئرٹیم کا منیجر کم عمر کا ہونا چاہیے، بہتر ہوتا کہ یونس خان یا مصباح الحق کو بھیج دیتے،صادق محمد کو بورڈ میں کوئی ذمہ داری دینا چاہیے۔اس بیان پر صادق محمد نے بھی آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ سابق کپتان نے ذاتی عناد کی وجہ سے میرے خلاف بیان دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More