یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

0

نیویارک(امت نیوز)یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ (آج) پیر کو کھیلا جائیگا۔ سربیا شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔پہلے سیمی فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے جاپان کے کئی نیشیکوری کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کو شکست سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More