قائد اعظم ٹرافی میں بیٹسمینوں رنز کا انبار لگادیا

0

راولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خرم منظور، محمد حسن، عمران بٹ اور محمد وقاص نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، کراچی وائٹس کے خرم منظور اور محمد حسن نے سوئی سدرن گیس کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچریاں بنائیں، خرم منظور 108 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی 24 ویں سنچری ہے، کراچی وائٹس ہی کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حسن نے 125 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی چوتھی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے اوپنر عمران بٹ نے فاٹا کے خلاف 111 رنز بنائے جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کے محمد وقاص نے لاہور بلیوز کے خلاف 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More