کیریئر کے دوران مداحوں کی محبت کا بہت مشکور ہوں-آرپی سنگھ

0

نئی دہلی (امت نیوز) سابق بھارتی سپنر آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔آرپی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز بات تھی اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، میرے لئے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا اور بلاشبہ مجھے اعلان کرتے ہوئے مایوسی بھی ہو رہی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب کرکٹ سے کنارہ کشی کا یہ صحیح وقت ہے، کیریئر کے دوران فیملی، مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون پر ان کا بہت مشکور ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More