پریمیر لیگ فٹبال میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا مطالبہ

0

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ طارق لطفی نے پریمیر لیگ فٹبال لیگ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا مطالبہ کردیا ہے انہوں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان اور 7کھلاڑیوں کا پریمیئر لیگ فٹ بال میں شامل نہ ہونا حیران کن ہے، پریمیئر لیگ میں ٹاپ ٹیموں کی عدم شرکت ایک سوالیہ نشان ہوگی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ سے خصوصی درخواست ہے کہ 3 سال کے وقفے کے بعد شروع ہونے والی لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طارق لطفی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ پریمئر لیگ15 ستمبر سے پنجاب کے 4سینٹرز پر شروع ہورہا ہے اور اس کا فائنل راؤنڈ سندھ میں متوقع ہے۔ 3 سال بعد ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی کئی ٹاپ کلاس ٹیمیں شامل نہیں ہیں جن میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم بھی شامل ہے، صدام حسین جنہیں دو سال کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے وہ ،نائب کپتان اور دیگر کھلاڑی بھی ساف چیمپئن شپ کھیلنے ملک سے باہر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی فٹ بال کی بڑی کمزوری یہ ہے کہ یہاں ڈومیسٹک سسٹم انتہائی کمزور ہے۔ اس سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیک وقت کئی کئی کھلاڑی تیار ملیں جو عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے دستیاب ہوں۔ پاکستان فٹ بال فیڈرشن کے سربراہ فیصل صالح حیات فٹ بال کا بڑا ویڑن رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More