ملک میں تمام گیمز کا سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے-محمد عامر جان

0

لاہور(امت نیوز)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے، سپورٹس کیلنڈر جلد جاری کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیفا ہاؤس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ 38فٹ بال گراؤنڈز زیرتعمیر ہیں جن کو رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا، ان گراؤنڈز کو آباد کرنا ایک چیلنج ہوگا، اس چیلنج کو ایسوسی ایشن اور نجی شعبہ سے مل کر پورا کیا جائے گا، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، مسائل کو حل کریں گے، حکومت سپورٹس ایسوسی ایشنز کی مدد کررہی ہے،ہر کھیل کی ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کرائیں گے اور پھران کو ڈویژن اور پنجاب سطح پر باقاعدگی کے ساتھ منعقد کرائیں گے، سپورٹس کی تمام گیمز کا سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے جسے جلد جاری کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایشیئن گیمز میں 44سال بعد فٹ بال ٹیم کی فتح پر خوشی ہوئی، یہ سلسلہ جاری رہا تو جلد فیفا فٹ بال کپ کے لئے پاکستان کوالیفائی کرلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More