جنرل باجوہ کاسابق خاتون اول کے انتقال پر اظہارافسوس۔اہلخانہ سے تعزیت

0

راولپنڈی (امت نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More