میت منتقلی میں حکومتی مدد لینے سے انکار

0

لندن(اُمت نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ نے بیگم کلثوم نواز شریف کی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے تحریک انصاف حکومت کی مدد لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ نواز فیملی کے ذرائع نے وفاقی حکومت کی جانب سے بیگم کلثوم نواز شریف کی میت پاکستان لانے میں مدد کی پیش کش شکریہ کے ساتھ قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق خاتون اول کی میت وطن لانے کےتمام تر انتظامات   شریف فیملی خود کرے گی،یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کی تصدیق ہوتے ہی وفاقی حکومت کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو میت کی پاکستان منتقلی میں مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی تھی ۔حکومتی ہدایات ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے ایک سفارت کار کو نواز شریف فیملی کی معاونت کیلئے مقرر کیا تھا ۔ ہائی کمیشن کے اہلکار بھی ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے تھے ۔انتقال کے بعد بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی ہارلے اسٹریٹ کلینک سے مقامی سرد خانے منتقل کیا جا چکا تھا ۔بیگم کلثوم نواز شریف کی میت کی پاکستان روانگی کا عمل قانونی کارروائی مکمل ہونے پر شروع کیا جائے گا ۔اطلاعات کے مطابق ویسٹ منسٹرکونسل ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے میں کم از کم 4روز لگ سکتیں گے۔رجسٹریشن کے بعد کورونرمیت انگلینڈ سے باہر لے جانے کے احکامات جاری کریں گے۔میت لانے کیلئے شہبازشریف بھی بدھ کی صبح پی آئی اے کی فلائٹ سے لندن کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔مرحومہ کے بیٹے حسن نواز کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی کل رات سے طبیعت مزید خراب تھی۔بیگم کلثوم نواز17اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن گئی تھیں اور 22اگست کو انہیں کینسر کا مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔طبیعت ناساز ہونے پرانہیں ہارلےکلینک میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More