پاکستانی ٹیم آج آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی

0

دبئی (امت نیوز)پاکستان کرکٹ ایشیاء کپ 2018 ء کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم (آج)آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی پہنچی اور منگل کو آرام کیا ٗ قومی ٹیم (آج) بد ھ کو آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More