پاک بھارت ٹیموں کے اعظیم کرکٹرز کے نام پر سیریز کی تجویز

0

کوئٹہ(امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔، ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کرکٹ کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے، اور اس کی وجہ سے بہترین کھلاڑی بھی ٹیم کو ملے ہیں۔ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کانٹے کا مقابلہ ہوگا، اس میں جو ٹیم بہتر کھیلے گی اسے فائدہ ہوگا۔انہوں نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے اور گزشتہ ایونٹ میں رانڈ کے میچ میں بھارت جبکہ فائنل میں پاکستان کامیاب رہا تھا۔ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سوال کے جواب میں ریکارڈ ساز ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیم کے ساتھ ساتھ اور بھی دیگر تعمیرات ہونی چاہیئں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More