آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

0

دبئی(امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے جبکہ پاکستان کی سا تویں پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کوشرمناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جار ی کر دی جس کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے تیسرے جبکہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے چوتھی پوزیشن چھین لی،انگلینڈ 105 کے ساتھ چوتھے جبکہ102 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔سری لنکن ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ پاکستان ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے،ویسٹ انڈیز 77 ،،بنگلہ دیش67 جبکہ زمبابوے 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More