انٹرڈیویژنل گرلز اینڈ بوائزآرم ریسلنگ چیمپئن شپ

0

سکھر (امت نیوز) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اور سکھر آرم ریسلنگ کے زیر انتظام چوتھی ایس ایس بی انٹر ڈویژنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ (ویمن) میں سنیئر اور جونیئر کی دس دس ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے گرلز کے جونیئر ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں 30کے جی ویٹ کیٹگری میں عائشہ نوید نے لاڑکانہ کی صدف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ 35کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی حفصہ سخاوت نے سکھر کی ندا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی، 40کے جی ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں حیدرآباد کی طوبہ وحید نے لاڑکانہ کی افشاں علی کو زیر کردیا ۔45کے جی ویٹ کیٹگری میں سکھر کی بدر النساء علی نے بے نظیر آباد کی عیشا کو شکست دے دی ۔50کے جی ویٹ کیٹگری کے مقابلے میںکراچی کی سبیکا حیدر نے بے نظیر آباد کی حفصہ ظہیر کو ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ 55کے جی ویٹ کیٹگری میںسکھر کی اقراء حمید نے لاڑکانہ کی عنبرین ریحان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔60کے جی ویٹ کیٹگری میں کراچی کی زر گل اسلم نے لاڑکانہ کی رضوانہ خان کو قابو کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More