جیمز اینڈرسن کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بالر بن گئے

0

لندن (امت نیوز)عظیم انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے گلین میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سابق مایہ ناز آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا 124ٹیسٹ میچوں میں 463وکٹیں لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر تھے تاہم اب جیمز اینڈرسن نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا۔جیمز اینڈرسن نے 2003 میں لارڈز کے مقام پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں مارک ورمیلن کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی ٗاس کے بعد فاسٹ باؤلر کو 100وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے میں مزید 5سال لگ گئے اور اس وقت کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین فاسٹ باؤلر بن جائیگا تاہم اس کے بعد اینڈرسن نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شاندار کھیل پیش کرنا شروع کردیا اور محض دو سال میں 200وکٹوں کے سنگل میل کو بھی عبور کر لیا۔اس کے دو سال بعد انہوں نے 300وکٹیں حاصل کیں اور پھر انٹیگا میں ویسٹ انڈینز کے دنیش رامدین کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More