قائداعظم ون ڈے کا دوسرا رائونڈ کی تیاری مکمل

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز (آج) ہوگا۔ گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ این بی پی سے ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کا مقابلہ ایس این جی پی ایل سے ایبٹ آباد گرائونڈ میں ہو گا۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ ایس ایس جی سی ایل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More