حسین و حسن نواز کا نہ آنے کا فیصلہ

0

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین و حسن نوازجمعہ کو اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔پاناما ریفرنسز میں احتساب عدالت دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ دونوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہیں۔اسی صورتحال کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں بھائی پاکستان نہیں آئیں گے اور وہ لندن میں ہی رہیں گے۔ دونوں جمعرات کو ریجنٹ اسلامک سینٹر لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More