کراچی میں ’’فٹسال‘‘ چیمپئن شپ کرانے کی تیاری

0

کراچی(امت نیوز)پاکستان میں منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کی مختلف انداز میں آمد کو روکنے کیلئے مشن نارکوٹکس فری پاکستان کے زیر اہتمام ’’انٹر اسکول مشن نارکوٹکس فری پاکستان فٹسال چیمپئن شپ‘‘ 6اکتوبر سے شروع ہورہی ہے جس میں کراچی کے ٹاپ 25اسکولز کی 25بہترین ٹیموںشرکت کریں گی۔یہ بات آج پاکستان اسپورٹس مین لائینز کلب انٹرنیشل (PSMLCI)کے ڈائریکٹر آپریشن عرفان حنیف نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ معروف اسپورٹس آرگنائزر اور PSMLCIکے ڈائریکٹر اسپورٹس ملک کلیم احمد اعوان کو اس چیمپئن شپ کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ کراچی کے 100سے زائد اسکولز کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ شرو ع ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More