ویمن کرکٹ میںبھارت کی میزبان سری لنکا کیخلاف کامیابی

0

گال (امت نیوز) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرےو ن ڈے میچ میں میزبان سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو 6 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں وکٹ کیپر بھاٹیہ اور کپتان متھالی راج کی نصف سنچریوں کی بدولت 219 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 220 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کی طرف سے وکٹ کیپر بھاٹیہ 68، کپتان متھالی راج 52، ہیمالاتھا 35 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سری لنکن ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 48.1 اوورز میں 213 رنز بنا سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More