معین علی کا آسٹریلوی کھلاڑیوں پر نسلی تعصب کا الزام

0

لندن(امت نیوز) انگلینڈ کے پاکستانی نژاد ٹیسٹ آل راونڈر معین علی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر تعصبانہ رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں کارڈف ٹیسٹ کے دوران ایک آسٹریلوی کھلاڑی انہیں ‘اسامہ’ کہہ کر پکارتا رہا۔آسٹریلوی کھلاڑی جو اپنے خراب رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں معین علی کے الزام نے ایک بار پھر انہیں آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔معین علی کہتے ہیں کہ2015 کی ایشیز سیریز میں جب وہ آسٹریلوی کے خلاف کھیلنے کے لئے میدان میں اترے تو انہیں ایک کھلاڑی نے اسامہ کہہ کر پکارالیکن انہوں نے اس کھلاڑی کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا ہے جو آئندہ ماہ ایک برطانوی اخبار میں منظر عام پر آئے گی۔عالمی شہرت یافتہ معین علی کا کہنا ہے کہ کارڈف ٹیسٹ میں جب وہ پہلی بار میدان میں اتریتو آسٹریلوی کھلاڑی نے ان کو اسامہ کہہ کر جملہ کسا۔معین علی نے ٹیسٹ میں77رنز بنائیاور پانچ وکٹ حاصل کئے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کو169رنز سے شکست دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More