شعیب ملک کے نئے اسٹائل پر ثانیہ مرزا فدا

0

دبئی (امت نیوز)دبئی میں منعقدہ ایشیاء کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے منفرد اسٹائل اپنائے ہیں جن میں کرکٹر شعیب ملک بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی اس نئی ’لْک‘ کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا اور اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو بھی سرپرائز دیا۔شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے اسٹائل کو دلچسپ انداز سے ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ میں لکھاکہ ’ بیگم جو بولے وہی درست ہے!۔ویڈیو میں اپنے اس اسٹائل کو انہوں نے ثانیہ مرزا کے نام کیا اور ساتھ ہی پیار کا اظہار بھی کیا جسے انہوں نے آنے والے ننھے مہمان کیلئے سرپرائز قرار دیا۔ ثانیہ مرزا نے بھی یہ ویڈیو ری ٹوئیٹ کی اور لکھا کہ ’نئی لک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہم بھی آپ کے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اِن دنوں امید سے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More