ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیریبین لیگ فائنل میں پہنچ گیا

0

برج ٹائون۔15 ستمبر(اے پی پی) فواد احمد کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے کوالیفائر ٹو میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی، فواد احمد نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائر ٹور میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More