آج کی دعا

0

سفر سے واپسی پر
جب کوئی شخص سفر سے واپس آئے اور اپنے وطن کی علامتیں نظر آنے لگیں تو یہ کلمات کہے:
ٰائِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ
ترجمہ : ہم سفر سے لوٹ آئے، ہم گناہوں سے توبہ کرتے ہیں، ہم (ہر حال میں) عبادت گزار ہیں اور اپنے پروردگار کی حمد و ثنا کرتے ہیں۔
بلکہ بہتر یہ ہے کہ گھر میں داخل ہونے تک مسلسل یہ کلمات کہتا رہے۔
گھر میں داخل ہوتے وقت
پھر جب سفر سے واپسی پر اپنے گھر میں داخل ہونے لگے تو یہ کلمات کہے:
-1 تَوْبًا، تَوْبًا، لِرَبِّنَا اَوْبًا، لَایُغَادِرُ عَلَیْنَاحَوْباً۔ (حصن حصین)
ترجمہ : ہم توبہ کرتے ہیں، توبہ کرتے ہیں، اپنے پروردگار کے لیے ہی ہم لوٹ کر آئے ہیں، (اسی سے دعا ہے کہ) وہ ہمارے کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑے۔
اس کے بعد وہ دعا بھی پڑھ لینی چاہیے جو ہمیشہ گھر میں داخل ہوتے وقت مسنون ہے اور جس کے الفاظ یہ ہیں۔
-2 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا۔
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے داخل ہونے کی بھلائی مانگتا ہوں، اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام ہی سے نکلے اور اللہ ہی پر جو ہمارا پروردگار ہے، ہم نے بھروسہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More