ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تیاری جاری

0

دبئی (امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا ٗ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائیگا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کوالیفائر ون جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں، فائنل سمیت تمام 23 میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے اور پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ڈی آر ایس سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا، ڈیرن سیمی کرکٹ گرائونڈ، سینٹ لوشیا، سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹی گووا اور پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا میچز کی میزبانی کریں گے، سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم 22 نومبر کو دونوں سیمی فائنلز اور 24 نومبر کو شیڈول فائنل کا بھی میزبانی ہو گا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کوالیفائر ون سے ہو گا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More