ورلڈ کپ 2019 میں شائقین کی دلچسپی بڑھنے لگی

0

لندن (امت نیوز)ورلڈ کپ 2019 میں شائقین کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔اس سلسلے میں پچیس لاکھ شائقین نے ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی ہے۔یادگار ایونٹ بنانے کیلئے آئی سی سی سرگرم ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے 148 ممالک سے 25 لاکھ شائقین نے آن لائن ٹکٹ کی درخواست دے دی، پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہشمند کرکٹ دیوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کیلئے ایک سو اڑتالیس ممالک کے 25 لاکھ شائقین نے آن لائن ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی۔ 16جون کو پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹیں ملیں گے۔ عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے کیلئے ٹکٹ کی قیمت 6 سے 70پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مزید ٹکٹوں کی فروخت 27ستمبر سے شروع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More