چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ

0

دو حہ (امت نیوز)چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ 19 ستمبر سے قطر میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ 19 سے 25 ستمبر تک قطر میں کھیلی جائیگی جس میں محتلف ممالک کے کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں چمپئن شپ سات دن تک جاری رہنے کے بعد 25 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More