’’پاکستان کیخلاف بھارتی تماشائیوں کو مایوس نہیں کرینگے‘‘

0

دبئی (امت نیوز)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ہم میچ جیتنے کیلئے میدان میں اتر رہے ہیں۔ تمام کھلاڑی متحد ہیں۔ اچھے نتائج کی امید ہے۔ اپنے تماشائیوں کو مایوس نہیں کرینگے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت پڑا ہے لہٰذا پہلے موجودہ ٹورنامنٹ یعنی ایشیا کپ پر توجہ مرکوز رکھی جائے لیکن اسے ورلڈ کپ کی تیاری کے حصے کے طور پر بھی دیکھا جائے۔ روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ایک لحاظ سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایشیا کپ ورلڈ کپ کی تیاری کے عمل کا ایک حصہ ہے کیونکہ ہر ٹیم اپنے کامبی نیشن اور قوت کا اندازہ لگانے کے بعد ہی ورلڈ کپ میں جانا چاہتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اس وقت جو ذمہ داری آپ کو سونپی گئی ہے اس پر توجہ رکھی جائے بجائے اس کے کہ بہت دور کے بارے میں سوچا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More