اسپانسر کے بغیر کھیلوں میں ترقی ناممکن ہے-فہمیدہ مرزا

0

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے آنے سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور سپانسر کے بغیر کوئی بھی ملک کھیلوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جس میں فنڈز کی کمی اور گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی ملک میں کھیلوں کے حالات کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم سچی نیت کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر کھیلوں کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More