ایشیا کپ جیتنے پر رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)قومی ٹیم انتظامیہ نے ایشیا کپ جیتنے پر رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا فیصلا کرلیا ہے ۔ اس کے علاوہ یشیا کپ میں حصہ لینے والی 16رکنی کرکٹ ٹیم نے قائم کئے گئے بھاشا ڈیم فنڈکیلئے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کرچکی ہے۔ یہ اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کی ٹیم میں 16کھلاڑی شامل ہیں اور ہر کھلاڑی نے ڈیم کی تعمیر کیلئے دو دو لاکھ روپے اور مجموعی طور پر ٹیم کی طرف سے 32 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ سرفراز احمد نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم بھاشا ڈیم بنانے کے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم پاکستان نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے ہر جگہ سے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More