5بار کا چیمپئن سری لنکا ایشیا کپ سے باہر

0

ابوظہبی(امت نیوز) بنگلہ دیش و افغانستان سے ہارنے کے بعد 5 بار کا چیمپئن سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہوگیا۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں افغان کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد شہزاد اور احسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ پوری افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، رحمت شاہ 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 5کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جواب میں سری لنکا کا آغاز مایوس کن تھا۔ سری لنکا نے اولین اوور میں پہلی وکٹ گنوادی۔ دوسری وکٹ کیلئے تھارنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54 رنز کی شراکت ہوئی، تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔ تھارنگا 36،ڈی سلوا 23،میتھیوز 22اور تھیسارا پریرا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پوری سری لنکن ٹیم 158رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب، اور محمد نبی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 137 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More