سچے خوابوں کے سنہرے واقعات

0

خواب میں پھونک مارنے کا مطلب:
سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اقدسؐ نے فرمایا:
’’میں سو رہا تھا کہ میں نے (خواب میں) دیکھا کہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن ہیں، وہ مجھ پر بڑے ناگوار گزرے۔ بعد ازاں خواب ہی میں مجھے وحی کے ذریعے کہا گیا کہ میں ان دونوں کنگنوں میں پھونک ماروں۔ چنانچہ میں نے پھونک ماری تو وہ اڑ گئے۔ اس کی تعبیر میں نے یہ سمجھی کہ یہ دو جھوٹے ہیں جو میرے بعد ظاہر ہوں گے۔ ان میں سے ایک صنعاء کا رہنے والا (اسود) عنسی ہے اور اور دوسرا یمامہ کا رہنے والا مسیلمہ ہے۔‘‘
خواب میں سونے کے کنگن دیکھے تو یہ اچھی علامت نہیں ہے۔ انسان کو دنیاوی نعمتیں ملیں گی، مگر رنج کے ساتھ اقتدار بھی ملے گا۔ اچھے لڑکے کی خوشخبری بھی ہے۔ مختلف توجہیات خواب دیکھنے والے کی حیثیت کے مطابق ہیں۔
دونوں جھوٹوں کا پھونک مارنے سے اڑ جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ جھوٹے لوگوں اور ظالم حکمران کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان لوگوں کا معمولی سے پھونک ہی سے سارا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔
مذکورہ دو جھوٹوں سے مراد دو مدعیان نبوت ہیں۔ یہ دونوں آپؐ کی حیات طیبہ میں ہی اپنے باطل دعوئوں کے ساتھ سامنے آئے تھے۔ ایک یعنی اسود عنسی آپؐ کی وفات سے قبل ہی انجام کو پہنچ گیا۔ اسے مشہور صحابی حضرت فیروز دیلمی نے قتل کیا۔ جبکہ دوسرے یعنی مسیلمہ کذاب سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے زمانہ خلافت میں یمامہ کی مشہور جنگ میں جہنم واصل ہوا اور اس کا خوفناک فتنہ بھی فرو ہوا۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More