اسما الحسنی-مشکلات کا حل

0

الغفار جل جلالہ
ترجمہ: بخشنے والا
عدد: 1281
خواص:
1۔ جو ’’یاغفار‘‘ کی مداومت کرے گا، اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کے نفس کی بری خواہشات دور ہوں گی۔
2۔ جو کوئی ’’یا غفار اغفرلی ذنوبی‘‘ جمعہ کی نماز کے بعد سو بار پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو بخش دے گا اور آخرت میں لطف و مغفرت کا امیدوار گردانے گا۔
3۔ جو شخص نماز عصر کے بعد روزانہ ’’یا غفار اغفرلی‘‘ پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو بخشے ہوئے لوگوں کے زمرے میں داخل کرے گا۔
4۔ جو جمعہ کے بعد سو بار پڑھے گا تو آثار مغفرت کے پیدا ہوں گے، تنگی دفع ہوگی اور بے گمان رزق ملے گا۔
5۔ غصہ کرنے والوں پر یہ اسم پڑھا جائے تو ان کا غصہ زائل ہوجاتا ہے۔
القھار جل جلالہ
ترجمہ: سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا
عدد: 306
خواص:
1۔ جس شخص کی کوئی حاجت ہو، وہ اپنے گھر یا مسجد میں سرننگا کرکے ہاتھ اٹھا کر ایک سو بار ’’یاقھار‘‘ کہے، بفضل باری تعالیٰ اس کی حاجت پوری ہوجائے گی۔
2۔ جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کرکے سات بار ’’یاقھار‘‘ پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے غنی فرما دے گا۔
3۔ جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو، وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصے میں دشمنوں کی ہلاکت کے لئے ان الفاظ میں یہ اسم ایک سو بار پڑھے۔ ’’یاجبار یاقھار یا ذا البطش الشدید‘‘ پھر کہے ’’خذ حقی ممن ظلمنی وعدا علی‘‘۔
4۔ بکثرت اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور خدا کے سوا کی عظمت دل سے جاتی رہے اور دشمنوں پر غلبہ ہو اور اگر
چینی کے برتن پر لکھ کر ایسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر کے عورت پر قادرنہ ہو، سحر دفع ہو۔
5۔ جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو، وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے تو باری تعالیٰ نے چاہا تو دنیا کی محبت جاتی رہے گی اور رب تعالیٰ کی محبت پیدا ہوجائے گی اور اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔
6۔ جو کوئی کسی ظالم سے ڈرتا ہو، وہ اس اسم کو فرض نماز کے بعد تین سو چھ بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ اسے امن و امان میں رکھے گا اور دشمن پر غالب ہوگا، حاکم مہربان ہوگا اور خوف دل سے جاتا رہے گا۔
7۔ جو کسی مشکل کے واسطے سو بار پڑھے مشکل حل ہو۔
8۔ دشمن کو مغلوب کرنے کے لئے فرض و سنت کے درمیان سو بار پڑھنا بہت مفید ہے۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More