سری نگر میں بھارتی فوج کا عزاداروں پر کریک ڈاون

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےسری نگرمیں محرم کےجلوس پردھاوا بول دیااوردرجنوں افرادکو گرفتارکرلیاگیا جس پر مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیاہے۔بھارتی انتظامیہ نےماتمی جلوسوں کوروکنےکیلئےسری نگراوردیگرحساس علاقوں میں کرفیوجیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور مقامی کشمیری گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کےچیئرمین محمدیاسین ملک-عمرفاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے محرم کےجلوسوں پردھاوابولنےاور نہتےکشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے تفصیلات کےمطابق جموں کشمیر تحریک وحدت کےرہنماؤں اور کارکنوں سمیت بڑی تعدادمیں عزا داروں نےبٹہ مالومیں محکمہ فائرسروس کی عمارت کےنزد یک جمع ہوکرشہید گنج کی طرف مارچ شروع کر دیا۔عزا دارنعرے لگاتے ہوئےآگے بڑھ رہے تھےکہ بھارتی پولیس نےدھاوا بول کررہنماؤں اور کارکنوں سمیت درجنوں افراد گرفتار کرلیے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں تحریک وحدت کےچیئرمین نثارحسین راتھر، سید امتیازحیدر،علی محمدراتھر، فیاض احمدبٹ، شبیرحسین ڈار،محمدافضل بہار،محمدابراہم،قمرزماں امتیازحسین،محمدقاسم بٹ، محمد باقر زوار، علی محمداقبال، علی محمد،امجدحسین، شاہین عباس، غلام محی الدین، شیخ مشتاق حسین ، منظورحسین،عباس حسین ڈار،سہیل حسین صوفی، عادل حسین گنائی، سیدمدثرشاہ اوردیگرشامل ہیں۔تحریک وحدت کے ترجمان نےگرفتاریوں کی شدید مذمت کرتےہوئےاسےدینی معاملات میں مداخلت قراردیا۔آٹھویں محرم کاجلوس حبہ کدل سری نگر سےشروع ہوکر ڈلگیٹ کےعلاقےمیں اختتام ہوتا ہے تاہم قابض انتظامیہ نےسرینگر میں محرم کےجلوسوں پر 1990ء سےپابندی عائدکر رکھی ہے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کےچیئرمین محمدیاسین ملک نےسری نگرمیں گفتگوکرتےہوئےکہاکہ کشمیریوں کوبے دردی کےساتھ قتل اورزخمی کررہاہےاورانہیں غیرقانونی طور پر نظربندکیاجارہاہےاورانکےجمہوری اور جائز آواز کو فوجی طاقت کےبل پر دبارہا ہے۔محرم کےجلوسوں پردھاوا بولنےاور نہتےکشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتےہیں۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے قابض انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی ، عزا داروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اورانکی گرفتاری اور جبر واستبداد کی دیگر کاررروائیوں پر شدید مذمت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More