اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

الوھاب جل جلالہ
ترجمہ: سب کچھ عطا کرنے والا
عدد: 14
خواص:
1۔ جو سات بار اس اسم مبارک کو روز پڑھے گا، مستجاب الدعوات ہوگا۔ یعنی اس کی دعائیں قبول ہوں گی۔
2۔ جو عشاء کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ بار پڑھے گا، اسے رزق کی فراخی نصیب ہوگی۔
3۔ جو کوئی فقرو فاقہ سے پریشان ہو۔ اگر اس اسم کی مداومت کرے گا تو رب تعالیٰ اسے ایسی راحت عطاء فرمائے گا کہ حیران رہ جائے گا۔
4۔ جو چاشت کی نماز کے بعد سجدے کی آیت پڑھ کر سجدے میں سر رکھ کر سات بار الوھاب پڑے گا، مخلوق سے بے پروا ہوجائے گا۔
5۔ جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو، چاشت کے وقت چار رکعت پڑھے، پھر سلام کے بعد سجدے میں جاکر الوھاب ایک سو چار بار اور اگر فرصت نہ ہو تو پچاس بار پڑھے، مالدار ہوجائے گا۔
6۔ کوئی بھی حاجت پیش آئے تو آدھی رات کے وقت گھر یا مسجد کے صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھا کر سو بار پڑھے یہ عمل تین یا سات رات کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو حاجت پوری ہو جائے گی۔
7۔ جو عشاء کے بعد ساڑھے گیارہ سو بار پڑھے
مقروض نہ رہے۔
8۔ جو شخص فقرو فاقہ میں گرفتار ہو، وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدے میں چالیس بار پڑھا کرے تو رب تعالیٰ اسے فقرو فاقہ سے حیرت انگیز طریق پر نجات دے دیں گے۔
9۔ حفاظت ایمان کے لئے ہر نماز کے بعد سات بار پڑھنا مجرب ہے۔
10۔ اس اسم کو برکت کے لئے ’’الکریم ذی الطول‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
11۔ ہر چیز میں برکت کیلئے اس اسم کو اسم ’’الکافی‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
12۔ جب کوئی مشکل پیش آئے، کسی میدان میں جاکر دعاء کی طرح ہاتھ اٹھا کر سو بار ’’یا وھاب‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل آسان ہوجائے گی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More