سچے خوابوں کے سنہرے واقعات

0

خواب میں سرسبز باغ کا منظر:
قیس بن عبادؒ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک حلقے میں بیٹھا ہوا تھا، جس میں حضرت سعد بن مالکؓ اور حضرت ابن عمر ؓ تشریف فرما تھے۔ وہاں سے سیدنا عبد اﷲ بن سلامؓ گزرے تو لوگوں نے کہا: یہ اہل جنت میں سے ہیں۔
میں نے حضرت عبد اﷲ بن سلام ؓ کو بتایا کہ وہ لوگ آپ کے بارے میں اس طرح کی بات کہہ رہے ہیں۔ آپؓ نے فرمایا: سبحان اﷲ! ان کے لئے ایسی بات کہنا مناسب نہیں، جس کا انہیں علم نہیں۔ دراصل میں نے خواب دیکھا تھا کہ ایک ستون ایک ہرے بھرے باغ میں نصب ہے۔ اس ستون کے اوپر کے سرے پر ایک حلقہ لگا ہوا تھا اور اس کے نیچے ایک خادم تھا۔ مجھ سے کہا گیا کہ اس پر چڑھ جائو۔ میں چڑھ گیا اور میں نے حلقہ پکڑ لیا، پھر میں نے اس خواب کا تذکرہ رسول اقدسؐ سے کیا تو آپ ؐ نے فرمایا کہ عبد اﷲ کا جب انتقال ہو گا تو وہ العروۃ الوثقیٰ کو پکڑے ہوئے ہوں گے۔‘‘
اس حدیث میں باغ سے مراد چمن زار اسلام ہے۔ ستون سے مراد ستون اسلام ہے۔ حلقے سے مراد عروہ وثقی (مضبوط کڑا) ہے۔ مضبوطی سے پکڑنے سے مراد ہے کہ وہ ایمان پر قائم رہیں گے۔
خواب میں چابیوں کی پیشکش:
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اقدسؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
’’ مجھے جو امع الکلم دے کر بھیجا گیا ہے اور میری مدد رعب کے ذریعے کی گئی ہے اور میں سویا ہوا تھا کہ زمین کے خزانوں کی چابیاں میرے پاس لائی گئیں اور میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں۔‘‘
امام ابن سیرین ؒ کہتے ہیں: خواب میں چابی ملنے کی تعبیر یہ ہے کہ کام آسان ہو گا۔ دشمن پر فتح نصیب ہو گی اور یہ بھی کہ حق تعالیٰ عزت سے نوازے گا۔ قرآن مجید میں ہے:
ترجمہ: ’’ اسی کے پاس آسمان اور زمین کی چابیاں ہیں‘‘
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More