میچ فکسنگ پر دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو سخت سزائوں کا سامنا

0

کوالالمپور(امت نیوز) ملائیشیا کے دو بیڈمنٹن کھلاڑیوں تان چن سینگ اور ذولفدلی ذوالکفلی کو بالترتیب 15 اور 20 برس پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، ان سخت سزائوں کا مطلب ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر بھی ختم ہو گیا ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آزادانہ پینل نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ دونوں ملائیشین کھلاڑی چن سینگ اور ذوالکفلی 2013ء سے متعدد بار مختلف ٹورنامنٹس اور اوقات میں کرپشن میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے ان پر بالترتیب 15 سے 20 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ تان پر 15 اور ذوالکفلی پر 20 ہزار ڈالرز جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More