سزائیں معطلی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا نیب فیصلہ

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزائیں معطل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل احتساب، سینئر وکلا اور عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق فیصلے کے خلاف مصدقہ نقل ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More