نوجوان پر دوران حراست مظالم-سُن کربہن جاں بحق

0

لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست بھائی پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کا سُن کر بہن دل کا دورہ پڑنے کےباعث جاں بحق ہوگئی۔ضلع کلگام میں بھارتی فوج نےنوجوان ہدایت اللہ کو گھر سےحراست میں لیا اور بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے۔ اگلے روز اہل خانہ اور علاقہ معززین گرفتار نوجوان سے ملنے گئے جو بھارتی فوج کے بے رحمانہ تشدد کے باعث زخموں سے چور تھا۔بھائی پر انسانیت سوز مظالم کی داستان سُن کر نوجوان بہن شدت غم پر قابو نہ پا سکی اور دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان رفعت صحت مند تھی اور اسے کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی۔ وہ اپنے بھائی سے بے حد پیار کرتی تھی۔ کلگام کے ایس ایس پی ہرمیت سنگھ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے 30سالہ ہدیت اللہ کو پکڑسخت تشدد کا نشانہ بنایا اور جب یہ خبر گھر پہنچی تو اسکی بہن کو دل کا شدیددورہ پڑا ۔ لوگوں کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام پہنچایا گیا لیکن وہ فوت ہو چکی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More