قائد اعظم ٹرافی میں پشاور او کراچی وائٹس کی اجارہ داری

0

فراولپنڈی(امت نیوز) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین مرحلے مکمل ہونے کے بعد پول اے میں پشاور اور پول بی میں کراچی وائٹس سرفہرست ہے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پول اے میں پشاور کی ٹیم پہلے تینوں میچ جیت کر 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خان ریسرچ لیبارٹریز 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیشنل بنک 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور حبیب بنک 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس پول میں اسلام آباد اور فاٹا نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ پول بی میں کراچی وائٹس تین میں سے دو میچ جیت کر 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More