سندھ اسمبلی میں عمران شاہ کے تھپڑ کی بازگشت

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عمران کے تھپڑ کی گونج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ جاوید نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کے تھپڑ کا تذکرہ کیا۔خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم ڈرتے ہیں کہ اگر انہیں غصہ آگیا تو اسمبلی میں تھپڑ مارنے نہ شروع ہوجائیں اور پھر 35لاکھ دے کر واپس ایوان میں آجائیں۔ جبکہ پی پی کی رکن وحیدہ شاہ ایک تھپڑ مارنے پر تاحیات نا اہل ہوگئی تھی۔ معزز رکن کل ایوان میں عمر کوٹ کی ایک بچی کے علاج سے متعلق تقریر کر رہے تھے۔ آج وہ بچی کراچی پہنچ گئی لیکن اب وہ رکن ان کا فون اٹینڈ نہیں کر رہے ہیں۔سعدیہ جاوید کی تقریر پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا تو حکومتی بینچوں سے بھی اس کا بھرپور جواب دیا گیا، تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے اسمبلی میں آگاہ کیا کہ مذکورہ واقعے پر چیف جسٹس نے سوموٹو ایکشن لیا تھا۔ علاوہ ازیں بجٹ پر بحث دوسرے روز بھی جاری رہی۔ حکومت اور اپوزیشن کے 13ارکان نے حصہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے عوام دوست بجٹ قرار دیا جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More