سونے کی تلاش میں پرانی قبر کی کھدائی پر1گرفتار-3 ملزمان فرار

0

حسن ابدال (نمائندہ امت )سونے کی تلاش میں پرانی قبر کی کھدائی میں مصروف ملزمان پر پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کارروائی مخبر کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ پرویز ولد عباس سکنہ ڈھوک مسکین تین دیگر افراد کے ہمراہ ڈھوک مسکین کے قبرستان میں طلائی زیورات نکالنے کی غرض سے قبر کھود رہے ہیں جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں قبر کھودنے میں مصروف ملزم پرویز ولد عباس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دوران تین ملزمان عمران، شاہد اور زبیر پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کامیاب ہو گئے ۔ دوران تفتیش پرویز نے پولیس کو بتایا کہ ہمیں عمران نے بتایا کہ مذکورہ قبر بہت پرانی ہے جس میں طلائی زیورات ہو سکتے ہیں اس لیے ہم طلائی زیورات کی تلاش میں کھدائی کر رہے تھے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More