رات میں کوٹ لکھپت جیل کا دورہ سوالیہ نشان ہے۔مرتضیٰ وہاب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جا ت زوار حسین کا رات کی تاریکی میں سادہ لباس 6 مشکوک افراد کے ساتھ جیل کا دورہ قومی ایکشن پلا ن پر سوالیہ نشان ہے۔ کو ٹ لکھپت جیل کے دورے میں مختلف مقدمات میں قید ملزمان سے بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پہلے ہی دہشت گردی کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہوچکا ہے۔کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے ساتھ جیل میں ملاقات کرنا ملکی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نامعلوم افراد کون تھے، جو صوبائی وزیر کے ہمراہ جیل میں دورے پر گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More