القاعدہ دہشت گرد کا پتہ ڈھونڈنے میں پولیس 3برس بعد کامیاب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامک ریسرچ سینٹربم دھماکا کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے القاعدہ دہشت گرد علی رحمان ٹونی کی ولدیت اور رہائشی پتہ چلانے میں پولیس کے3برس بعد کامیاب ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ دہشت گرد سانحہ صفورہ میں بھی ملوث ہے ۔پیر کو مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پردہشت گرد سعد عزیز کو پیش کیا گیا ۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کا پورا نام علی رحمان ولد آصف رحمان ہے اور وہ تیسر ٹاؤن کرسٹل کالج اسکیم 33 کا رہاشی ہے اور وہ سانحہ صفورا میں بھی مطلوب تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More