مستونگ دھماکے میں ملوث5 دہشتگرد گرفتار

0

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد مستونگ اور شاہ نورانی خود کش حملوں میں ملوث ہیں، ان میں مطلوب ترین دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات سے مستونگ اور شاہ نورانی خود کش حملوں میں ملوث پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں اتہائی مطلوب ترین دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نےافغانستان میں موجود ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے، فاروق بنگلزئی نامی یہ دہشت گرد خود کش بمبار فراہم کرتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد ہلاک دہشت گرد ہدایت اللہ کے قریبی ساتھی ہیں، ماسٹر مائنڈ ہدایت اللہ حساس ادارے سے مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ گرفتار دہشت گرد مغویوں کو سرنگوں میں قید رکھتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More