سہراب گوٹھ میں 10 ہائی لیکس-3 بسیں ضبط

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ پر ٹریفک پولیس کا صوبائی اور بین الصوبائی چلنے والی بسوں اور کوسٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10ہائی لیکس، تین بڑی بسیں ضبط کرکے 7 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔ کراچی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے عدالتی احکامات پر سہراب گوٹھ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دس ہائی لیکس اور تین بڑی بسیں ضبط کرلیں، کریک ڈاؤن کے دوران کمرشل گاڑیوں سے سلنڈرز بھی نکالے گئے جبکہ سات ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More