جرمن چانسلر کا عمران خان کو فون دورے کی دعوت دیدی

0

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکیل کی دعوت پر جرمنی کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے ۔وزیر اعظم کو یہ دعوت جرمن چانسلر نے پیر کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دی ۔حکومتی اعلامیے کے مطابق جرمن چانسلر نے فون پر وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔اس موقع پر جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کو توانائی کے قابل تجدید ذرائع کے حصول میں مدد دینے کو تیار ہے ۔اس پر موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More