رینجرز و پولیس آپریشن میں ڈاکوؤں-منشیات فروشوں سمیت 32ملزم گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں ، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے کارندوں سمیت 32ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں رینجرز نے پولیس کیساتھ مشترکہ آپریشن میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4ملزمان عرفان عرف جمورا، مظفر لاہوتی، حنیف اور ابوبکر عرف پنو کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ناظم آباد، رضویہ، سپر مارکیٹ اور میمن گوٹھ میں رینجرز نے 9ملزمان دانش عرف مما، ذیشان عرف دیوانہ، بلال عرف نٹا، عمیر بیگ عرف بھالو، عارف عرف بھا، دانش عرف ننھا، عبدالسمیع، زاہد علی اور بشیر احمد مگسی کو گرفتار کیا، جو متعدد ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رضویہ میں رینجرز نے منشیات فروش شانی علی عرف شانو کو گرفتار کیا، ملزم سےاسلحہ، مسروقہ سامان و منشیات بھی ملی ہیں۔ چاکیواڑہ پولیس نے 2منشیات فروشوں عبدالوہاب اور زاہد کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کر لی۔ لانڈھی پولیس نےملزم لعل بخش کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ اورنگی پولیس نے3ملزمان اخلاق ، نوید اور عرفان کو گرفتار کر لیا۔ کورنگی پولیس نےملزمان جاوید اختر اورمحمد راشد کو گرفتار کیا ہے۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نےشہری کو ہراساں کرنے پرملزم ریاض کو دھرلیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More