اندھی گولی سے جاں بحق طالبہ کے ورثا کا احتجاج-اسکول چوکیدار گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اندھی گولی لگنے سے جاں بحق کمسن طالبہ کے ورثا نے لاش کے ہمراہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ کیا ہے، مقدمے میں قتل دفعات شامل کرتے ہوئے اسکول چوکیدار کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق بچی کو 100- 200 گز دوری سے ریڑھ کی ہڈی کے قریب گولی لگی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ اقصیٰ کو لگنے والی گولی کہاں سے چلی، اس کا تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم جسم سے ملنے والے سکے کی فارنسک رپوٹ کے بعد ہی اسلحے کی نوعیت کا تعین ہوسکے گا۔ میڈیکو لیگل افسر ایمن خورشید کے مطابق گولی کا سکہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں تفتیشی افسر ایس آئی عامر نے بتایا کہ گولی 100سے 200گز کی دوری سے چلائی گئی تھی۔ قبل ازیں 2روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہونیوالی اقصی کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورثا نے لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اقصیٰ کے والد نے کہا کہ این آئی سی ایچ کے معالجین نے بھرپور کوشش کی، لیکن بچی کا خون نہیں رک رہا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملزم کو گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا تدارک ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More